يونس ۱۰:۹۲
فَٱلۡيَوۡمَ نُنَجِّيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنۡ خَلۡفَكَ ءَايَةٗۚ وَإِنَّ كَثِيرٗا مِّنَ ٱلنَّاسِ عَنۡ ءَايَٰتِنَا لَغَٰفِلُونَ
Falyawma nunajjeeka bibadanikalitakoona liman khalfaka ayatan wa-inna katheeran mina annasiAAan ayatina laghafiloon
تراجم
سو آج ہم صرف تیری ﻻش کو نجات دیں گے تاکہ تو ان کے لیے نشان عبرت ہو جو تیرے بعد ہیں[1] اور حقیقت یہ ہے کہ بہت سے آدمی ہماری نشانیوں سے غافل ہیں.
- جب فرعون غرق ہوگیا تو اس کی موت کا بہت سے لوگوں کو یقین نہ آتا تھا۔ اللہ تعالٰی نے سمندر کو حکم دیا، کہ اس نے اس کی لاش کو باہر خشکی پر پھینک دیا، جس کا مشاہدہ پھر سب نے کیا۔ مشہور ہے کہ آج بھی یہ لاش مصر کے عجائب خانے میں محفوظ ہے۔ واللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔
لہذا آج ہم تیرے (صرف) جسم کو بچائیں گے تاکہ تو اپنے بعد کے لوگوں کے لیے عبرت کا نشان بن جائے۔ [1] (کیونکہ) بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے غافل بنے ہوئے ہیں۔
- : قانون قدرت یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کا عذاب سر پر آکر آنکھوں سے نظر آنے لگے یا جب کسی پر نزع کی حا لت طاری ہوجائے تو توبہ کا دروازہ بند ہوجاتا ہے، اور اس وقت کا ایمان معتبر نہیں ہوتا، اس لئے اب فرعون کے عذاب سے نجات پانے کی تو کوئی صورت نہیں تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے فرعون کی لاش کو محفوظ رکھا وہ لاش سمندر کی تہہ میں جانے کے بجائے پانی کی سطح پر تیرتی رہی تاکہ سب دیکھنے والے اسے دیکھ سکیں، اتنی بات تو اس آیت سے واضح ہے، اب آخری زمانے کے مؤرخین نے یہ تحقیق کی ہے کہ حضرت موسیٰ ؑ کے زمانے میں جو فرعون تھا اس کا نام منفتاح تھا اور اس کی لاش صحیح سلامت دریافت ہوگئی ہے، اب تک یہ لاش قاہرہ کے عجائب گھر میں محفوظ ہے اور سامان عبرت بنی ہوئی ہے، اگر یہ تحقیق درست ہے تو یہ آیت کریمہ قرآن کریم کی حقانیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ؛ کیونکہ آیت اس وقت نازل ہوئی تھی جب لوگوں کو یہ معلوم بھی نہیں تھا کہ فرعون کی لاش اب بھی محفوظ ہے، سائنسی طور پر انکشاف بہت بعد میں ہوا۔
لفظ بہ لفظ
- فَٱلْيَوْمَfal-yawmaتو آج
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- يَوْم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ تعریف · اسم
- نُنَجِّيكَnunajjīkaہم بچا لیں گے تجھ کو
- مادہ
- نجو
- اصل لفظ
- نَجَّى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِبَدَنِكَbibadanikaتیرے بدن کے ساتھ
- مادہ
- بدن
- اصل لفظ
- بَدَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- لِتَكُونَlitakūnaتاکہ تو ہوجائے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- لامِ تعلیل · فعل
- لِمَنْlimanواسطے ان کے جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- خَلْفَكَkhalfakaتیرے پیچھے ہیں
- مادہ
- خلف
- اصل لفظ
- خَلْف
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- ءَايَةًāyatanایک نشانی
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَإِنَّwa-innaاور بیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نصب
- كَثِيرًاkathīranبہت سے
- مادہ
- كثر
- اصل لفظ
- كَثِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنَminaمیں سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلنَّاسِl-nāsiلوگوں
- مادہ
- انس
- اصل لفظ
- ناس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- عَنْʿanسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ءَايَٰتِنَاāyātināہماری آیات
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- لَغَٰفِلُونَlaghāfilūnaالبتہ غافل ہیں
- مادہ
- غفل
- اصل لفظ
- غافِل
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · اسم
تفسیر
سو آج ہم تیری لاش کو نجات دیں گے تاکہ تو ان کے لئے نشان عبرت جو تیرے بعد ہیں (١) اور حقیقت یہ ہے کہ بہت سے آدمی ہماری نشانیوں سے غافل ہیں۔ ٩٢۔١ جب فرعون غرق ہوگیا تو اس کی موت کا بہت سے لوگوں کو یقین نہ آتا تھا۔ اللہ تعالٰی نے سمندر کو حکم دیا، کہ اس نے اس کی لاش کو باہر خشکی پر پھینک دیا، جس کا مشاہدہ پھر سب نے کیا۔ مشہور ہے کہ آج بھی یہ لاش مصر کے عجائب خانے میں محفوظ ہے۔ وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan