يونس ⁦۱۰:۸۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۱۸ · پارہ ۱۱

وَيُحِقُّ ٱللَّهُ ٱلۡحَقَّ بِكَلِمَٰتِهِۦ وَلَوۡ كَرِهَ ٱلۡمُجۡرِمُونَ

Wayuhiqqu Allahu alhaqqabikalimatihi walaw kariha almujrimoon

تراجم

اور اللہ تعالیٰ حق کو اپنے فرمان سے[1] ﺛابت کردیتا ہے گو مجرم کیسا ہی ناگوار سمجھیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یا کلمات سے مراد وہ دلائل و براہین ہیں، جو اللہ تعالٰی اپنی کتابوں میں اتارتا رہا جو پیغمبروں کو وہ عطا فرماتا تھا۔ یا وہ معجزات ہیں جو اللہ تعالٰی کے حکم سے انبیاء کے ہاتھوں سے صادر ہوتے تھے، یا اللہ کا وہ حکم ہے جو لفظ کُنْ سے صادر فرماتا ہے۔

اور اللہ سچ کو اپنے حکم سے سچ کر دکھاتا ہے، چاہے مجرم لوگ کتنا برا سمجھیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَيُحِقُّwayuḥiqquاور سچا ثابت کر دکھاتا ہے
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    يُحِقَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. ٱللَّهُl-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  3. ٱلْحَقَّl-ḥaqaحق کو
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. بِكَلِمَٰتِهِۦbikalimātihiساتھ اپنے کلمات کے۔ احکام کے
    مادہ
    كلم
    اصل لفظ
    كَلِمَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  5. وَلَوْwalawاور اگرچہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  6. كَرِهَkarihaناپسند کریں
    مادہ
    كره
    اصل لفظ
    كَرِهَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  7. ٱلْمُجْرِمُونَl-muj'rimūnaمجرم
    مادہ
    جرم
    اصل لفظ
    مُجْرِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور اللہ تعالٰی حق کو اپنے فرمان سے (١) ثابت کر دیتا ہے گو مجرم کیسا ہی ناگوار سمجھیں۔ ٨٢۔١ یا کلمات سے مراد وہ دلائل و براہین ہیں، جو اللہ تعالٰی اپنی کتابوں میں اتارتا رہا جو پیغمبروں کو وہ عطا فرماتا تھا۔ یا وہ معجزات ہیں جو اللہ تعالٰی کے حکم سے انبیاء کے ہاتھوں سے صادر ہوتے تھے، یا اللہ کا وہ حکم ہے جو لفظ کُنْ سے صادر فرماتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan