يونس ⁦۱۰:۳۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۱۳ · پارہ ۱۱

أَمۡ يَقُولُونَ ٱفۡتَرَىٰهُۖ قُلۡ فَأۡتُواْ بِسُورَةٖ مِّثۡلِهِۦ وَٱدۡعُواْ مَنِ ٱسۡتَطَعۡتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

Am yaqooloona iftarahu qul fa/toobisooratin mithlihi wadAAoo mani istataAAtum mindooni Allahi in kuntum sadiqeen

تراجم

کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ آپ نے اس کو گھڑ لیا ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ تو پھر تم اس کے مثل ایک ہی سورت لاؤ اور جن جن غیراللہ کو بلا سکو، بلالو اگر تم سچے ہو.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ان تمام حقائق اور دلائل کے بعد بھی، اگر تمہارا دعوٰی یہ ہے کہ یہ قرآن محمد(صلى الله عليه وسلم) کا گھڑا ہوا ہے تو بھی تمہاری طرح ایک انسان ہے، تمہاری زبان بھی اسی طرح عربی ہے وہ تو ایک ہے، تم اگر اپنے دعوے میں سچے ہو تو تم دنیا بھر کے ادیبوں، فصحاوبلغا کو اور اہل علم و اہل قلم کو جمع کرلو اور اس قرآن کی ایک چھوٹی سے چھوٹی سورت کے مثل بنا کر پیش کردو۔ قرآن مجید کا یہ چلینج آج تک باقی ہے، اس کا جواب نہیں ملا۔ جس کے صاف معنی یہ ہیں کہ یہ قرآن۔ کسی انسانی کاوش کا نتیجہ نہیں، بلکہ فی الواقع کلام الٰہی ہے اور حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم)پر اترا ہے۔

کیا پھر بھی یہ لوگ کہتے ہیں کہ : پیغمبر نے اسے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے ؟ کہو کہ : پھر تو تم بھی اس جیسی ایک ہی سورت (گھڑ کر) لے آؤ، اور (اس کام میں مدد لینے کے لیے) اللہ کے سوا جس کسی کو بلا سکو بلا لو، اگر سچے ہو۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَمْamیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  2. يَقُولُونَyaqūlūnaوہ کہتے ہیں
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ٱفْتَرَىٰهُif'tarāhuاس نے گھڑ لیا ہے اس کو
    مادہ
    فري
    اصل لفظ
    افْتَرَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. قُلْqulکہہ دیجیے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. فَأْتُوا۟fatūپس لے آؤ
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  6. بِسُورَةٍbisūratinکوئی ایک سورت
    مادہ
    سور
    اصل لفظ
    سُورَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  7. مِّثْلِهِۦmith'lihiاس جیسی
    مادہ
    مثل
    اصل لفظ
    مِثْل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. وَٱدْعُوا۟wa-id'ʿūاور پکارو
    مادہ
    دعو
    اصل لفظ
    دَعا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  9. مَنِmaniجس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  10. ٱسْتَطَعْتُمis'taṭaʿtumاستطاعت رکھتے ہو تم
    مادہ
    طوع
    اصل لفظ
    اسْتَطاعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  11. مِّنminbesides Allahمطلب (انگریزی میں)
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  12. دُونِdūniسوا
    مادہ
    دون
    اصل لفظ
    دُون
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  14. إِنinاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  15. كُنتُمْkuntumہو تم
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  16. صَٰدِقِينَṣādiqīnaسچے
    مادہ
    صدق
    اصل لفظ
    صادِق
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ آپ نے اس کو گھڑ لیا ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ پھر تم اس کے مثل ایک ہی سورت لاؤ اور جن جن غیر اللہ کو بلا سکو، بلا لو اگر تم سچے ہو (١) ٣٨۔١ ان تمام حقائق اور دلائل کے بعد بھی، اگر تمہارا دعوٰی یہ ہے کہ یہ قرآن محمد کا گھڑا ہوا ہے تو بھی تمہاری طرح ایک انسان ہے، تمہاری زبان بھی اسی طرح عربی ہے وہ تو ایک ہے، تم اگر اپنے دعوے میں سچے ہو تو تم دنیا بھر کے ادیبوں، فصحاوں کو اور اہل علم و اہل قلم کو جمع کرلو اور اس قرآن کی ایک چھوٹی سے چھوٹی سورت کے مثل بنا کر پیش کردو۔ قرآن مجید کا یہ چلینج آج تک باقی ہے، اس کا جواب نہیں ملا۔ جس کے صاف معنی یہ ہیں کہ یہ قرآن۔ کسی انسانی کاوش کا نتیجہ نہیں، بلکہ فی الواقع کلام الٰہی ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اترا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan