يونس ۱۰:۱۰۱
قُلِ ٱنظُرُواْ مَاذَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَمَا تُغۡنِي ٱلۡأٓيَٰتُ وَٱلنُّذُرُ عَن قَوۡمٖ لَّا يُؤۡمِنُونَ
Quli onthuroo mathafee assamawati wal-ardi wamatughnee al-ayatu wannuthuru AAanqawmin la yu/minoon
تراجم
آپ کہہ دیجئے کہ تم غور کرو کہ کیا کیا چیزیں آسمانوں میں اور زمین میں ہیں اور جو لوگ ایمان نہیں ﻻتے ان کو نشانیاں اور دھمکیاں کچھ فائده نہیں پہنچاتیں.
(اے پیغمبر) ان سے کہو کہ : ذرا نظر دوڑاؤ کہ آسمانوں اور زمین کیا کیا چیزیں ہیں ؟ [1] لیکن جن لوگوں کو ایمان لانا ہی نہیں ہے ان کے لیے (زمین و آسمان میں پھیلی ہوئی) نشانیاں اور آگاہ کرنے والے (پیغمبر) کچھ بھی کار آمد نہیں ہوتے۔
- : اس کائنات کی ہر چیز کو اگر انصاف کی نظر سے دیکھا جائے تو وہ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور حکمت کا شاہکار ہے، اس سے نہ صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ محیر العقول کارخانہ خود بخود وجود میں نہیں آگیا، اسے اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے، بلکہ اس سے یہ بھی سمجھ میں آتا ہے کہ جو ذات اتنی عظیم کائنات پیدا کرنے پر قادر ہے، اسے اپنی خدائی کے لیے کسی شریک یا مددگار کی حاجت نہیں ہے، لہذا وہ ہے، اور ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ اس آئنہ خانے میں سبھی عکس ہیں تیرے اس آئنہ خانے میں تو یکتا ہی رہے گا
لفظ بہ لفظ
- قُلِquliکہہ دیجیے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱنظُرُوا۟unẓurūکہ دیکھو
- مادہ
- نظر
- اصل لفظ
- نَظَرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مَاذَاmādhāکیا کچھ ہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ماذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استفہام
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلسَّمَٰوَٰتِl-samāwātiآسمانوں
- مادہ
- سمو
- اصل لفظ
- سَماء
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْأَرْضِwal-arḍiاور زمین میں
- مادہ
- ارض
- اصل لفظ
- أَرْض
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- وَمَاwamāاور نہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- تُغْنِىtugh'nīفائدہ دیتیں
- مادہ
- غني
- اصل لفظ
- أَغْنَتْ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْءَايَٰتُl-āyātuآیات
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلنُّذُرُwal-nudhuruاور ڈراوے
- مادہ
- نذر
- اصل لفظ
- نَذِير
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- عَنʿanاس
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- قَوْمٍqawminقوم کو
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قَوْم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَّاlāجو نہ لاتی ہو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- يُؤْمِنُونَyu'minūnaایمان
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- آمَنَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
دعوت غور و فکر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں اس کی قدرتوں میں اس کی پیدا کردہ نشانیوں میں غور و فکر کرو۔ آسمان و زمین اور ان کے اندر کی نشانیاں بیشمار ہیں۔ ستارے سورج، چاند رات دن اور ان کا اختلاف کبھی دن کی کمی، کبھی راتوں کا چھوٹا ہوجانا، آسمانوں کی بلندی ان کی چوڑائی ان کا حسن وزینت اس سے بارش برسانا اس بارش سے زمین کا ہرا بھرا ہوجانا اس میں طرح طرح کے پھل پھول کا پیدا ہونا، اناج اور کھیتی کا اگنا، مختلف قسم کے جانوروں کا اس میں پھیلا ہوا ہونا، جن کی شکلیں جدا گانہ، جن کے نفع الگ الگ جن کے رنگ الگ الگ، دریاؤں میں عجائبات کا پایا جانا، ان میں طرح طرح کی ہزارہا قسم کی مخلوق کا ہونا، ان میں چھوٹی بڑی کشتیوں کا چلنا، یہ اس رب قدیر کی قدرتوں کے نشان کیا تمہاری رہبری، اس کی توحید اس کی جلالت اس کی عظمت اس کی یگانگت اس کی وحدت اس کی عبادت، اس کی اطاعت، اس کی ملکیت کی طرف نہیں کرتی ؟ یقین مانو نہ اس کے سوا کوئی پروردگار، نہ اس کے سوا کوئی لائق عبادت ہے درحقیقت بےایمانوں کے لیے اس سے زیادہ نشانیاں بھی بےسود ہیں۔ آسمان انکے سر پر اور زمین انکے قدموں میں رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے سامنے، دلیل و سند ان کے آگے، لیکن یہ ہیں کہ ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ ان پر کلمہ عذاب صادق آچکا ہے۔ یہ تو عذاب کے آجانے سے پہلے مومن نہیں ہوں گے۔ ظاہر ہے کہ یہ لوگ اس عذاب کے اور انہی کٹھن دنوں کے منتظر ہیں جو ان سے پہلے کے لوگوں پر ان کی بد اعمالیوں کی وجہ سے گزر چکے ہیں۔ اچھا انہیں انتظار کرنے دے اور تو بھی انہیں اعلان کر کے منتظر رہ۔ انہیں ابھی معلوم ہوجائے گا۔ یہ دیکھ لیں گے کہ ہم اپنے رسولوں اور سچے غلاموں کو نجات دیں گے۔ یہ ہم نے خود اپنے نفس کریم پر واجب کرلیا ہے۔ جیسے آیت میں ہے کہ تمہارے پروردگار نے اپنے نفس پر رحمت لکھ لی ہے۔ بخاری مسلم کی حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک کتاب لکھی ہے جو اس کے پاس عرش کے اوپر ہے کہ میری رحمت میرے غضب پر غالب آچکی ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir