يونس ⁦۱۰:۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۰۸ · پارہ ۱۱

الٓرۚ تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡحَكِيمِ

Alif-lam-ra tilka ayatualkitabi alhakeem

تراجم

الرٰ۔ یہ پرحکمت کتاب کی آیتیں ہیں۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اَلْحَکِیْمِ، کتاب یعنی قرآن مجید کی صفت ہے۔ اس کے ایک تو وہی معنی ہیں جو ترجمے میں اختیار کئے گئے ہیں۔ اس کے اور بھی کئی معنی کئے گئے ہیں مثلاً اَلْمُحْکَمْ، یعنی حلال و حرام اور حدود و احکام میں محکم (مضبوط) ہے۔ حکیم بمعنی حاکم۔ یعنی اختلافات میں لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے والی کتاب۔ (البقرۃ: 23)، یعنی اللہ تعالٰی نے اس میں عدل و انصاف کے ساتھ فیصلے کئے ہیں۔

الر۔ [1] یہ اس کتاب کی آیتیں ہیں جو حکمت سے بھری ہوئی ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : الٓرٰ : جیسا کے سورة بقرہ کے شروع میں عرض کیا گیا، یہ الگ الگ حروف جو سورتوں کے شروع میں آئے ہیں“ حروف مقطعات ”کہلاتے ہیں، ان کا صحیح مطلب اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو معلوم نہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. الٓرalif-lam-raالۗرٰ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حروفِ مقطعات
  2. تِلْكَtil'kaیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  3. ءَايَٰتُāyātuآیات ہیں
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. ٱلْكِتَٰبِl-kitābiکتاب
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كِتاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. ٱلْحَكِيمِl-ḥakīmiحکیم کی (حکمت والی کتاب کی)
    مادہ
    حكم
    اصل لفظ
    حَكِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

عقل زدہ کافر اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کافروں کو اس پر بڑا تعجب ہوتا تھا کہ ایک انسان اللہ کا رسول بن جائے۔ کہتے تھے کہ کیا بشر ہمارا ہادی ہوگا ؟ حضرت ہود اور حضرت صالح نے اپنی قوم سے فرمایا تھا کہ کیا تمہیں یہ کوئی انوکھی بات لگتی ہے کہ تم میں سے ہی ایک شخص پر تمہارے رب کی وحی نازل ہوئی۔ کفار قریش نے بھی کہا تھا کہ کیا اس نے اتنے سارے معبودوں کے بجائے ایک ہی اللہ مقرر کردیا ؟ یہ تو بڑے ہی تعجب کی بات ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت سے بھی انہوں نے صاف انکار کردیا اور انکار کی وجہ یہی پیش کی کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جیسے ایک انسان پر اللہ کی وحی کا آنا ہی نہیں مان سکتے۔ اس کا ذکر اس آیت میں ہے۔ سچے پائے سے مراد سعادت اور نیکی کا ذکر ہے۔ بھلائیوں کا اجر ہے۔ ان کے نیک کام ہیں۔ مثلاً نماز روزہ صدقہ تسبیح۔ اور ان کے لیے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شفاعت الغرض ان کی سچائی کا ثبوت اللہ کو پہنچ چکا ہے۔ ان کے نیک اعمال وہاں جمع ہیں۔ یہ سابق لوگ ہیں۔ عرب کے شعروں میں بھی قدیم کا لفظ ان معنوں میں بولا گیا ہے۔ جو رسول ان میں ہے وہ بشیر بھی ہے، نذیر بھی ہے، لیکن کافروں نے اسے جادوگر کہہ کر اپنے جھوٹ پر مہر لگا دی۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir