الفاتحة ⁦۱:۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱ · پارہ ۱

ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

Arrahmani arraheem

تراجم

بڑا مہربان نہایت رحم کرنے واﻻ۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. رَحْمَن بر وزن فَعْلان اور رَحِيمٌ بر وزن فَعِيلٌ ہے۔ دونوں مبالغے کے صیغے ہیں، جن میں کثرت اور دوام کا مفہوم پایا جاتا ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ بہت رحم کرنے والا ہے اور اس کی یہ صفت دیگر صفات کی طرح دائمی ہے۔ بعض علما کہتے ہیں: رحمٰن میں رحیم کی نسبت زیادہ مبالغہ ہے، اسی لئے رَحْمَنَ الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ کہا جاتا ہے۔ دنیا میں اس کی رحمت عام ہے جس سے بلا تخصیص کافر ومومن سب فیض یاب ہو رہے ہیں اور آخرت میں وہ صرف رحیم ہوگا، یعنی اس کی رحمت صرف مومنین کے لئے خاص ہوگی۔ اللَّهُمَّ! اجْعَلْنَا مِنْهُمْ (آمين)

جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلرَّحْمَٰنِal-raḥmāniجو بہت مہربان
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحْمٰن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  2. ٱلرَّحِيمِl-raḥīmiبار بار رحم فرمانے والا ہے
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

بہت بخشش کرنے والا بڑا مہربان اس کی تفسیر پہلے پوری گزر چکی ہے اب اعادہ کی ضرورت نہیں۔ قرطبی فرماتے ہیں آیت (رب العلمین کے وصف کے بعد آیت (الرحمن الرحیم کا وصف ترہیب یعنی ڈراوے کے بعد ترغیب یعنی امید ہے۔ جیسے فرمایا آیت (نبی عبادی الخ یعنی میرے بندوں کو خبر دو کہ میں ہی بخشنے والا مہربان ہوں اور میرے عذاب بھی دردناک عذاب ہیں۔ اور فرمایا تیرا رب جلد سزا کرنے والا اور مہربان اور بخشش بھی کرنے والا ہے۔ رب کے لفظ میں ڈراوا ہے اور رحمن اور رحیم کے لفظ میں امید ہے۔ صحیح مسلم شریف میں بروایت حضرت ابوہریرہ مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر ایماندار اللہ کے غضب و غصہ سے اور اس کے سخت عذاب سے پورا وقف ہوتا تو اس کے دل سے جنت کی طمع ہٹ جاتی اور اگر کافر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور اس کی رحمتوں کو پوری طرح جان لیتا تو کبھی ناامید نہ ہوتا۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir