الفاتحة

Al-Faatiha

سورت ۱ · آیات: ۷ · مکی

ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi

  1. بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

    آیت ⁦۱:۱⁩ کھولیں

    شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔[1]

  2. ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

    آیت ⁦۱:۲⁩ کھولیں

    سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے[1] جو تمام جہانوں کا پالنے واﻻ ہے۔[2]

  3. ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

    آیت ⁦۱:۳⁩ کھولیں

    بڑا مہربان نہایت رحم کرنے واﻻ۔[1]

  4. مَٰلِكِ يَوۡمِ ٱلدِّينِ

    آیت ⁦۱:۴⁩ کھولیں

    بدلے کے دن (یعنی قیامت) کا مالک ہے۔[1]

  5. إِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَإِيَّاكَ نَسۡتَعِينُ

    آیت ⁦۱:۵⁩ کھولیں

    ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔[1]

  6. ٱهۡدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ

    آیت ⁦۱:۶⁩ کھولیں

    ہمیں سیدھی (اور سچی) راه دکھا۔[1]

  7. صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ غَيۡرِ ٱلۡمَغۡضُوبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ

    آیت ⁦۱:۷⁩ کھولیں

    ان لوگوں کی راه جن پر تو نے انعام کیا[1] ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا (یعنی وه لوگ جنہوں نے حق کو پہچانا، مگر اس پر عمل پیرا نہیں ہوئے) اور نہ گمراہوں کی[2] (یعنی وه لوگ جو جہالت کے سبب راه حق سے برگشتہ ہوگئے)۔