Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) العلق ۹۶:۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ٱلَّذِي عَلَّمَ بِٱلۡقَلَمِ
آیت ۹۶:۴ کھولیںجس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا، [5]
سورة العلق حاشیہ نمبر : 5
یعنی یہ اس کا انتہائی کرم ہے کہ اس حقیر ترین حالت سے ابتدا کر کے اس نے انسان کو صاحب علم بنایا جو مخلوقات کی بلند ترین صفت ہے، اور صرف صاحب علم ہی نہیں بنایا، بلکہ اس کو قلم کے استعمال سے لکھنے کا فن سکھایا جو بڑے پیمانے پر علم کی اشاعت، ترقی، اور نسلا بعد نسل اس کے بقا اور تحفظ کا ذریعہ بنا۔ اگر وہ الہامی طور پر انسان کو قلم اور کتابت کے فن کا یہ علم نہ دیتا تو انسان کی علمی قابلیت ٹھٹھر کر رہ جاتی اور اسے نشو و نما پانے، پھیلنے اور ایک نسل کے علوم دوسری نسل تک پہنچنے اور آگے مزید ترقی کرتے چلے جانے کا موقع ہی نہ ملتا۔