Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) العلق ⁦۹۶:۲⁩

آیات

  1. خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِنۡ عَلَقٍ

    آیت ⁦۹۶:۲⁩ کھولیں

    جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی۔ [4]

سورة العلق حاشیہ نمبر : 4

کائنات کی عام تخلیق کا ذکر کرنے کے بعد خاص طور پر انسان کا ذکر کیا کہ اللہ تعالیٰ نے کس حقیر حالت سے اس کی تخلیق کی ابتدا کر کے اسے پورا انسان بنایا۔ علق جمع ہے علقہ کی جس کے معنی جمے ہوئے خون کے ہیں۔ یہ وہ ابتدائی حالت ہے جو استقرار حمل کے بعد پہلے چند دنوں میں رونما ہوتی ہے، پھر وہ گوشت کی شکل اختیار کرتی ہے اور اس کے بعد بتدریج اس میں انسانی صورت بننے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم، الحج آیت 5 ۔ حواشی 5 تا 7)