Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) العلق ۹۶:۱۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
عَبۡدًا إِذَا صَلَّىٰٓ
آیت ۹۶:۱۰ کھولیںجبکہ وه بنده نماز ادا کرتا ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟ [10]
سورة العلق حاشیہ نمبر : 10
بندے سے مراد خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔ اس طریقے سے حضور کا ذکر قرآن مجید میں متعدد مقامات پر کیا گیا ہے، مثلا سُبْحٰنَ الَّذِيْٓ اَسْرٰى بِعَبْدِهٖ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَى الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا (بنی اسرائیل 1) |" پاک ہے وہ جو لے گیا اپنے بندے کو ایک رات مسجد حرام سے مسجد اقصی تک |"۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْٓ اَنْزَلَ عَلٰي عَبْدِهِ الْكِتٰبَ (الکہف۔ 1) |" تعریف ہے اس خدا کے لیے جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل کی |" وَّاَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ يَدْعُوْهُ كَادُوْا يَكُوْنُوْنَ عَلَيْهِ لِبَدًا (الجن 19) |" اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اس کو پکارنے کے لیے کھڑا ہوا تو لوگ پر ٹوٹ پڑنے کے لیے تیار ہوگئے |" اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک خاص محبت کا انداز ہے جس سے اللہ تعالیٰ اپنی کتاب میں اپنے رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ذکر فرماتا ہے۔ علاوہ بریں اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبوت کے منصب پر سرفراز فرمانے کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھنے کا طریقہ سکھا دیا تھا۔ اس طریقے کا ذکر قرآن مجید میں کہیں نہیں ہے کہ اے نبی تم اس طرح نماز پڑھا کرو۔ لہذا یہ اس امر کا ایک اور ثبوت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر صرف وہی وحی نازل نہیں ہوتی تھی جو قرآن میں درج ہے، بلکہ اس کے علاوہ بھی وحی کے ذریعہ سے آپ کو ایسی باتوں کی تعلیم دی جاتی تھی جو قرآن میں درج نہیں ہیں۔