Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الليل ۹۲:۱۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمَا يُغۡنِي عَنۡهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ
آیت ۹۲:۱۱ کھولیںاس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟ [6]
سورة الَّیْل حاشیہ نمبر :6
دوسرے الفاظ میں مطلب یہ ہے کہ ایک روز اسے بہرحال مرنا ہے اور وہ سب کچھ دنیا ہی میں چھوڑ جانا ہے جسے اس نے یہاں اپنے عیش کے لیے فراہم کیا تھا۔ اگر اپنی آخرت کے لیے کچھ کما کر وہ ساتھ نہ لے گیا تو یہ مال اس کے کس کام آئے گا ؟ قبر میں تو وہ کوئی کوٹھی، کوئی موٹر، کوئی جائداد اور کوئی جمع پونجی لے کر نہیں جائے گا۔