Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشمس ⁦۹۱:۴⁩

آیات

  1. وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۴⁩ کھولیں

    قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور رات کی قسم جبکہ وہ (سُورج کو) ڈھانک لیتی ہے، [2]

سورة الشَّمْس حاشیہ نمبر :2

یعنی رات کی آمد پر سورج چھپ جاتا ہے اور اس کی روشنی رات بھر غائب رہتی ہے۔ اس کیفیت کو یوں بیان کیا گیا ہے کہ رات سورج کو ڈھانک لیتی ہے، کیونکہ رات کی اصل حقیقت سورج کا افق سے نیچے اتر جانا ہے، جس کی وجہ سے اس کی روشنی زمین کے اس حصے تک نہیں پہنچ سکتی جہاں رات طاری ہوگئی ہو۔