Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشمس ۹۱:۱۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلَا يَخَافُ عُقۡبَٰهَا
آیت ۹۱:۱۵ کھولیںوه نہیں ڈرتا اس کے تباه کن انجام سے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور اسے ( اپنے اس فعل کے) کسی بُرے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے۔ [11]
سورة الشَّمْس حاشیہ نمبر :11
یعنی اللہ دنیا کے بادشاہوں اور یہاں کی حکومتوں کے فرمانرواؤں کی طرح نہیں ہے کہ وہ کسی قوم کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کے وقت یہ سوچنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ اس اقدام کے نتائج کیا ہوں گے۔ اس کا اقتدار سب سے بالا تر ہے اسے اس امر کا کوئی اندیشہ نہیں تھا کہ ثمود کی حامی کوئی ایسی طاقت ہے جو اس سے بدلہ لینے کے لیے آئے گی۔