Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشمس ۹۱:۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا
آیت ۹۱:۱ کھولیںقسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
سُورج اور اُس کی دُھوپ [1] کی قسم
سورة الشَّمْس حاشیہ نمبر :1
اصل میں لفظ ضحی استعمال کیا گیا ہے جو سورج کی روشنی اور اس کی حرارت، دونوں پر دلالت کرتا ہے۔ اگرچہ عربی زبان میں اس کے معروف معنی چاشت کے وقت کے ہیں جبکہ سورج طلوع ہونے کے بعد خاصا بلند ہوجاتا ہے۔ لیکن جب سورج چڑھتا ہے تو صرف روشنی ہی نہیں دیتا بلکہ گرمی بھی دیتا ہے، اس لیے ضحی کا لفظ جب سورج کی طرف منسوب ہو تو اس کا پورا مفہوم اس کی روشنی، یا اس کی بدولت نکلنے والے دن کے بجائے اس کی دھوپ ہی سے زیادہ صحیح طور پر ادا ہوتا ہے۔