التوبة ۹:۱۸
إِنَّمَا يَعۡمُرُ مَسَٰجِدَ ٱللَّهِ مَنۡ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِ وَأَقَامَ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَى ٱلزَّكَوٰةَ وَلَمۡ يَخۡشَ إِلَّا ٱللَّهَۖ فَعَسَىٰٓ أُوْلَٰٓئِكَ أَن يَكُونُواْ مِنَ ٱلۡمُهۡتَدِينَ
Innama yaAAmuru masajida Allahiman amana billahi walyawmi al-akhiriwaaqama assalata waataazzakata walam yakhsha illa AllahafaAAasa ola-ika an yakoonoo mina almuhtadeen
تراجم
اللہ کی مسجدوں کی رونق وآبادی تو ان کے حصے میں ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہوں، نمازوں کے پابند ہوں، زکوٰة دیتے ہوں، اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے ہوں، توقع ہے کہ یہی لوگ یقیناً ہدایت یافتہ ہیں۔[1]
- جس طرح حدیث میں بھی ہے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: «إِذَا رَأَيْتُمُ الرَّجُلَ يَعْتَادُ الْمَسْجِدَ، فَاشْهَدُوا لَهُ بِالإِيمَانِ» (ترمذي ، تفسير سورة التوبة) ”جب تم دیکھو کہ ایک آدمی مسجد میں پابندی سے آتا ہے تو تم اس کے ایمان کی گواہی دو“۔ قرآن کریم میں یہاں بھی ایمان باللہ اور ایمان بالآخرت کے بعد جن اعمال کا ذکر کیا گیا ہے، وہ نماز زکٰو ۃ اور خشیت الٰہی ہے، جس سے نماز، زکٰو ۃ اور تقویٰ کی اہمیت واضح ہے۔
اللہ کی مسجدوں کو تو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لائے ہوں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈریں۔ ایسے ہی لوگوں سے یہ توقع ہوسکتی ہے کہ وہ صحیح راستہ اختیار کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔
لفظ بہ لفظ
- إِنَّمَاinnamāبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · حرفِ کاف
- يَعْمُرُyaʿmuruآباد کرتے ہیں
- مادہ
- عمر
- اصل لفظ
- عَمَرُ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مَسَٰجِدَmasājidaمسجدوں کو
- مادہ
- سجد
- اصل لفظ
- مَسْجِد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- مَنْmanجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- ءَامَنَāmanaایمان لائیں
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- آمَنَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- بِٱللَّهِbil-lahiاللہ پر
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ علم
- وَٱلْيَوْمِwal-yawmiاور یوم
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- يَوْم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- ٱلْءَاخِرِl-ākhiriآخرت پر
- مادہ
- اخر
- اصل لفظ
- آخِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَأَقَامَwa-aqāmaاور قائم کریں
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- أَقامَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱلصَّلَوٰةَl-ṣalataنماز
- مادہ
- صلو
- اصل لفظ
- صَلاة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَءَاتَىwaātāاور ادا کریں
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- آتَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱلزَّكَوٰةَl-zakataزکوۃ
- مادہ
- زكو
- اصل لفظ
- زَكاة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَلَمْwalamاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- يَخْشَyakhshaڈریں
- مادہ
- خشي
- اصل لفظ
- خَشِيَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- إِلَّاillāسوائے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حصر
- ٱللَّهَl-lahaاللہ کے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- فَعَسَىٰٓfaʿasāتو امید ہے
- مادہ
- عسي
- اصل لفظ
- عَسَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- أُو۟لَٰٓئِكَulāikaیہ لوگ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- اسمِ اشارہ · خطاب
- أَنanکہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ مصدری
- يَكُونُوا۟yakūnūوہ ہوں
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مِنَminaسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْمُهْتَدِينَl-muh'tadīnaہدایت پانے والوں میں سے
- مادہ
- هدي
- اصل لفظ
- مُهْتَدي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
اللہ کی مسجدوں کی رونق و آبادی تو ان کے حصے میں ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہوں، نمازوں کے پابند ہوں، زکٰوۃ دیتے ہوں، اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے ہوں، توقع ہے یہی لوگ یقیناً ہدایت یافتہ ہیں (١)۔ ١٨۔١ جس طرح حدیث میں بھی ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ' جب تم دیکھو کہ ایک آدمی مسجد میں پابندی سے آتا ہے تو تم اس کے ایمان کی گواہی دو ' قرآن کریم میں یہاں بھی ایمان باللہ اور ایمان بالآخرت کے بعد جن اعمال کا ذکر کیا گیا ہے، وہ نماز زکٰو ۃ اور مشیت الٰہی ہے، جس سے نماز، زکٰو ۃ اور تقویٰ کی اہمیت واضح ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan