Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفجر ⁦۸۹:۱۸⁩

آیات

  1. وَلَا تَحَٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ

    آیت ⁦۸۹:۱۸⁩ کھولیں

    اور مسکینوں کے کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دُوسرے کو نہیں اُکساتے، [12]

سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :12

یعنی تمہارے معاشرے میں غریبوں کو کھانا کھلانے کا کوئی چرچا نہیں ہے۔ نہ کوئی خود کسی بھوکے کو کھانا کھلانے پر آمادہ ہوتا ہے، نہ لوگوں میں یہ جذبہ پایا جاتا ہے کہ بھوکوں کی بھوک مٹانے کے لیے کوئی فکر کریں اور ایک دوسرے کو اس کا انتظام کرنے پر اکسائیں۔