Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الغاشية ۸۸:۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٞ
آیت ۸۸:۹ کھولیںاپنی کوشش پر خوش ہوں گے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اپنی کار گزاری پر خوش ہوں گے، [4]
سورة الْغَاشِیَة حاشیہ نمبر :4
یعنی دنیا میں جو سعی و عمل کر کے وہ آئے ہوں گے اس کے بہترین نتائج آخرت میں دیکھ کر خوش ہوجائیں گے۔ انہیں اطمینان ہوجائے گا کہ دنیا میں ایمان اور صلاح وتقوی کی زندگی اختیار کر کے انہوں نے نفس اور اس کی خواہشات کی جو قربانیاں کیں، فرائض کو ادا کرنے میں جو تکلیفیں اٹھائیں، احکام الہی کی اطاعت میں جو زحمتیں برداشت کیں، معصیتوں سے بچنے کی کوشش میں جو نقصانات اٹھائے اور جن فائدوں اور لذتوں سے اپنے آپ کو محروم کرلیا یہ سب کچھ فی الواقع بڑے نفع کا سودا تھا۔