Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأعلى ۸۷:۱۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
آیت ۸۷:۱۴ کھولیںبیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی [13]
سورة الْاَعْلٰی حاشیہ نمبر :13
پاکیزگی سے مراد ہے کفر و شرک چھوڑ کر ایمان لانا، برے اخلاق چھوڑ کر اچھے اخلاق اختیار کرنا، اور برے اعمال چھوڑ کر نیک اعمال کرنا، فلاح سے مراد دنیوی خوشخالی نہیں ہے بلکہ حقیقی کامیابی ہے، خواہ دنیا کی خوشحالی اس کے ساتھ میسر ہو یا نہ ہو (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد دوم، یونس، حاشیہ 32 ۔ جلد سوم، المومنون، حواشی 1 ۔ 11 ۔ 50 ۔ جلد چہارم، لقمان، حاشیہ 4) ۔