Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأعلى ۸۷:۱۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ
آیت ۸۷:۱۳ کھولیںجہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جئےگا[1] ، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا).
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پھر نہ اس میں مرے گا اور نہ جیے گا۔ [12]
سورة الْاَعْلٰی حاشیہ نمبر :12
یعنی نہ اسے موت ہی آئے گی کہ عذاب سے چھوٹ جائے، اور نہ جینے کی طرح جیے گا کہ زندگی کا کوئی لطف اسے حاصل ہو۔ یہ سزا ان لوگوں کے لیے ہے جو سرے سے اللہ اور اس کے رسول کی نصیحت کو قبول ہی نہ کریں اور مرتے دم تک کفر و شرک یا دہریت پر قائم رہیں۔ رہے وہ لوگ جو دل میں ایمان رکھتے ہوں مگر اپنے برے اعمال کی بنا پر جہنم میں ڈالے جائیں تو ان کے متعلق احادیث میں آیا ہے کہ جب وہ اپنی سزا بھگت لیں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں موت دے دے گا، پھر ان کے حق میں شفاعت قبول کی جائے گی اور ان کی جلی ہوئی لاشیں جنت کی نہروں پر لا کر ڈالی جائیں گی اور اہل جنت سے کہا جائے گا کہ ان پر پانی ڈالو اور اس پانی سے وہ اس طرح جی اٹھیں گے جیسے نباتات پانی پڑنے سے اگ آتی ہیں۔ یہ مضمون رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسلم میں حضرت ابو سعید خدری اور بزار میں حضرت ابوہریرہ کے حوالہ سے منقول ہوا ہے۔