Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأعلى ۸۷:۱۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ
آیت ۸۷:۱۰ کھولیںڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا، [11]
سورة الْاَعْلٰی حاشیہ نمبر :11
یعنی جس شخص کے دل میں خدا کا خوف اور انجام بد کا اندیشہ ہوگا اسی کو یہ فکر ہوگی کہ کہیں میں غلط راستے پر تو نہیں جا رہا ہوں، اور وہی اللہ کے اس بندے کی نصیحت کو توجہ سے سنے گا جو اسے ہدایت اور گمراہی کا فرق اور فلاح وسعادت کا راستہ بتارہا ہو۔