Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الطارق ⁦۸۶:۱۷⁩

آیات

  1. فَمَهِّلِ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدَۢا

    آیت ⁦۸۶:۱۷⁩ کھولیں

    تو کافروں کو مہلت دے[1] انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پس چھوڑ دو اے نبیؐ ، اِن کافروں کو اِک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو۔ [10]

سورة الطَّارِق حاشیہ نمبر :10

یعنی انہیں ذرا مہلت دو کہ جو کچھ یہ کرنا چاہیں کر دیکھیں۔ زیادہ مدت نہ گزرے گی کی نتیجہ ان کے سامنے خود آجائے گا اور انہیں معلوم ہوجائے گا کہ میری تدبیر کے مقابلہ میں ان کی چالیں کتنی کار گر ہوئیں۔