Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البروج ⁦۸۵:۲۲⁩

آیات

  1. فِي لَوۡحٖ مَّحۡفُوظِۭ

    آیت ⁦۸۵:۲۲⁩ کھولیں

    لوح محفوظ میں (لکھا ہوا).[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اُس لوح میں (نقش ہے) جو محفوظ ہے۔ [9]

سورة الْبُرُوْج حاشیہ نمبر :9

مطلب یہ ہے کہ اس قرآن کا لکھا امٹ ہے، اٹل ہے، خدا کی اس لوح محفوظ میں ثبت ہے جس کے اندر کوئی رد و بدل نہیں ہو سکتا، جو بات اس میں لکھ دی گئی ہے وہ پوری ہو کر رہنے والی ہے، تمام دنیا مل کر بھی اسے باطل کرنا چاہے تو نہیں کرسکتی۔