Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البروج ۸۵:۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلۡبُرُوجِ
آیت ۸۵:۱ کھولیںبرجوں والے آسمان کی قسم![1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
قسم ہے مضبُوط قلعوں والے آسمان کی، [1]
سورة الْبُرُوْج حاشیہ نمبر :1
اصل الفاظ ہیں ذات البروج۔ یعنی برجوں والے آسمان کی۔ مفسرین میں سے بعض نے اس سے مراد قدیم علم ہیبت کے مطابق آسمان کے 12 برج لیے ہیں۔ اور ابن عباس، مجاہد، قتادہ، حسن بصری، ضحاک اور سدی کے نزدیک اس سے مراد آسمان کے عظیم الشان تارے اور سیارے ہیں۔