Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الإنشقاق ۸۴:۲۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقُرۡءَانُ لَا يَسۡجُدُونَۤ۩
آیت ۸۴:۲۱ کھولیںاور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجده نہیں کرتے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور جب قرآن اِن کے سامنے پڑ ھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے؟ [12]
سورة الْاِنْشِقَاق حاشیہ نمبر :12
یعنی ان کے دل میں خدا کا خوف پیدا نہیں ہوتا اور یہ اس کے آگے نہیں جھکتے۔ اس مقام پر سجدہ کرنا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عمل سے ثابت ہے۔ امام مالک، مسلم اور نسائی نے حضرت ابوہریرہ (رض) کے بارے میں یہ روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے نماز میں یہ سورة پڑھ کر اس مقام پر سجدہ کیا اور کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہاں سجدہ کیا ہے۔ بخاری، ابوداؤد اور نسائی نے ابو رافع کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ حضرت ابوہریرہ نے عشاء کی نماز میں یہ سورة پڑھی ہے اور حضور نے اس مقام پر سجدہ کیا ہے، اس لیے میں مرتے دم تک یہ سجدہ کرتا رہوں گا۔ مسلم، ابو داؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ وغیرہ نے ایک اور روایت نقل کی ہے جس میں حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے اس سورة میں اور اقراء باسم ربک الذی خلق میں سجدہ کیا ہے۔