Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الإنشقاق ⁦۸۴:۲⁩

آیات

  1. وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ

    آیت ⁦۸۴:۲⁩ کھولیں

    اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا[1] اور اسی کے ﻻئق وه ہے.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور اپنے ربّ کے فرمان کی تعمیل کرے گا [1] اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اپنے ربّ کا حکم مانے)

سورة الْاِنْشِقَاق حاشیہ نمبر :1

اصل میں اذنت لربھا کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں جن کے لفظی معنی ہیں |" وہ اپنے رب کا حکم سنے گا |"۔ لیکن عربی زبان میں محاورے کے طور پر اذن لہ کے معنی صرف یہی نہیں ہوتے کہ اس نے حکم سنا بلکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس نے حکم سن کر ایک تابع فرمان کی طرح اس کی تعمیل کی اور ذرا سر تابی نہ کی۔