Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التكوير ⁦۸۱:۲۵⁩

آیات

  1. وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطَٰنٖ رَّجِيمٖ

    آیت ⁦۸۱:۲۵⁩ کھولیں

    اور یہ قرآن شیطان مردود کا کلام نہیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور یہ کسی شیطان ِ مردُود کا قول نہیں ہے۔ [21]

سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :21

یعنی تمہارا یہ خیال غلط ہے کہ کوئی شیطان آ کر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کان میں یہ باتیں پھونک دیتا ہے۔ شیطان کا آخر یہ کام کب ہوسکتا ہے کہ وہ انسان کو شرک اور بت پرستی اور دہریت و الحاد سے ہٹا کر خدا پرست اور توحید کی تعلیم دے۔ انسان کو شتر بےمہار بن کر رہنے کے بجائے خدا کے حضور ذمہ داری اور جواب دہی کا احساس دلائے۔ جاہلانہ رسموں اور ظلم اور بد اخلاقی اور بد کرداری سے منع کر کے پاکیزہ زندگی، عدل اور تقویٰ اور اخلاق فاضلہ کی طرف رہنمائی کرے۔ (مزید تشریح کے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم، الشعراء، آیات 210 تا 212 معی حواشی 130 تا 133، اور آیات 221 تا 223 مع حواشی 140 ۔ 141) ۔