Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التكوير ⁦۸۱:۲۴⁩

آیات

  1. وَمَا هُوَ عَلَى ٱلۡغَيۡبِ بِضَنِينٖ

    آیت ⁦۸۱:۲۴⁩ کھولیں

    اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے میں بخیل بھی نہیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور وہ غَیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملہ میں بخیل نہیں ہے۔ [20]

سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :20

یعنی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم سے کوئی بات چھپا کر نہیں رکھتے۔ غیب کے جو حقائق بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر کھولے گئے ہیں، خواہ وہ اللہ کی ذات وصفات کے بارے میں ہوں، یا فرشتوں کے بارے میں، یا زندگی بعد موت اور قیامت اور آخرت اور جنت اور دوزخ کے بارے میں، سب کچھ تمہارے سامنے بےکم وکاست بیان کردیتے ہیں۔