Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) عبس ۸۰:۳۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
مَّتَٰعٗا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَٰمِكُمۡ
آیت ۸۰:۳۲ کھولیںتمہارے استعمال وفائدے کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامانِ زیست کے طور پر۔ [20]
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :20
یعنی تمہارے ہی لیے نہیں بلکہ ان جانوروں کے لیے بھی جن سے تم کو گوشت، چربی، دودھ، مکھن وغیرہ سامان خوراک حاصل ہوتا ہے اور جو تمہاری معیشت کے لیے۔ بیشمار دوسری خدمات بھی انجام دیتے ہیں۔ کیا یہ سب کچھ اس لیے ہے کہ تم اس سروسامان سے متمتع ہو اور جس خدا کے رزق پر پل رہے ہو اسی سے کفر کرو ؟