الأنفال ⁦۸:۲۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۸۰ · پارہ ۹

وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّمَآ أَمۡوَٰلُكُمۡ وَأَوۡلَٰدُكُمۡ فِتۡنَةٞ وَأَنَّ ٱللَّهَ عِندَهُۥٓ أَجۡرٌ عَظِيمٞ

WaAAlamoo annama amwalukumwaawladukum fitnatun waanna Allaha AAindahu ajrunAAatheem

تراجم

اور تم اس بات کو جان رکھو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اوﻻد ایک امتحان کی چیز ہے[1] ۔ اور اس بات کو بھی جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ کے پاس بڑا بھاری اجر ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. مال اور اولاد کی محبت ہی عام طور پر انسان کو خیانت پر اور اللہ اور رسول کی اطاعت سے گریز کرنے پر مجبور کرتی ہے ۔ اس لئےان کو فتنہ (آزمائش) قرار دیا گیا ہے، یعنی اس کےذریعے سے انسان کی آزمائش ہوتی ہے کہ ان کی محبت میں امانت اور اطاعت کے تقاضے پورے کرتا ہے یا نہیں؟ اگر وہ پورے کرتا ہے تو سمجھ لو کہ وہ اس آزمائش میں کامیاب ہے۔ بصورت دیگر ناکام ۔ اس صورت میں یہی مال اور اولاد اس کے لئے عذاب الٰہی کا باعث بن جائیں گے۔

اور یہ بات سمجھ لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک آزمائش ہیں، [1] اور یہ کہ عظیم انعام اللہ ہی کے پاس ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : مال اور اولاد کی محبت تو انسان کی گھٹی میں پڑی ہوئی ہے اور معقول حد تک ہو تو بری بھی نہیں ہے، لیکن آزمائش یہ ہے کہ یہ محبت اللہ تعالیٰ کی نافرمانی پرتو آمادہ نہیں کررہی ہے، اگر اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کے ساتھ یہ محبت ہوگی تو نہ صرف جائز بلکہ باعث ثواب ہے ؛ لیکن اگر وہ نافرمانی تک لے جائے تو ایک وبال ہے اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کی اس سے حفاظت فرمائیں، آمین۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱعْلَمُوٓا۟wa-iʿ'lamūاور جان لو
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِمَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. أَنَّمَآannamāبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · حرفِ کاف
  3. أَمْوَٰلُكُمْamwālukumمال تمہارے
    مادہ
    مول
    اصل لفظ
    مال
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. وَأَوْلَٰدُكُمْwa-awlādukumاور اولادیں تمہاری
    مادہ
    ولد
    اصل لفظ
    وَلَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  5. فِتْنَةٌfit'natunآزمائش ہیں
    مادہ
    فتن
    اصل لفظ
    فِتْنَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَأَنَّwa-annaاور بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب
  7. ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  8. عِندَهُۥٓʿindahuاس کے پاس
    مادہ
    عند
    اصل لفظ
    عِند
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  9. أَجْرٌajrunاجر ہے
    مادہ
    اجر
    اصل لفظ
    أَجْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. عَظِيمٌʿaẓīmunبڑا
    مادہ
    عظم
    اصل لفظ
    عَظِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور تم اس بات کو جان رکھو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اولاد ایک امتحان کی چیز ہے (١) اور اس بات کو جان رکھو کہ اللہ تعالٰی کے پاس بڑا بھاری اجر ہے۔ ٢٨۔١ مال اور اولاد کی محبت ہی عام طور پر انسان کو خیانت پر اور اللہ اور رسول کی اطاعت سے گریز پر مجبور کرتی ہے اس لئے ان کو فتنہ (آزمائش) قرار دیا گیا ہے، یعنی اس کے ذریعے سے انسان کی آزمائش ہوتی ہے کہ ان کی محبت میں امانت اور اطاعت کے تقاضے پورے کرتا ہے یا نہیں؟ اگر پورے کرتا ہے تو سمجھ لو کہ وہ اس آزمائش میں کامیاب ہے۔ بصورت دیگر ناکام۔ اس صورت میں یہی مال اور اولاد اس کے لئے عذاب الٰہی کا باعث بن جائیں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan