Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النازعات ۷۹:۴۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخۡشَىٰهَا
آیت ۷۹:۴۵ کھولیںآپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاه کرنے والے ہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :23
اس کی تشریح بھی ہم تفسیر سورة ملک حاشیہ 36 میں کرچکے ہیں۔ رہا یہ ارشاد کہ تم ہر اس شخص کو خبردار کردینے والے ہو جو اس کا خوف کرے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خوف نہ کرنے والوں کو خبردار کرنا تمہارا کام نہیں، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے خبردار کرنے کا فائدہ اسی کو پہنچے گا جو اس دن کے آنے کا خوف کرے۔