Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النازعات ⁦۷۹:۴۲⁩

آیات

  1. يَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرۡسَىٰهَا

    آیت ⁦۷۹:۴۲⁩ کھولیں

    لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ”آخر وہ گھڑی کب آکر ٹھہرے گی؟“ [22]

سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :22

کفار مکہ رسول اللہ سے یہ سوال بار بار کرتے تھے اور اس سے مقصود قیامت کی آمد کا وقت اور اس کی تاریخ معلوم کرنا نہیں ہوتا تھا بلکہ اس کا مذاق اڑانا ہوتا تھا۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد ششم، تفسیر سورة ملک، حاشیہ 35) ۔