Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النازعات ۷۹:۳۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعَىٰهَا
آیت ۷۹:۳۱ کھولیںاس میں سے پانی اور چاره نکالا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اُس کے اندر اُس کا پانی اور چارہ نکالا،[17]
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :17
چارہ سے مراد اس جگہ صرف جانوروں کا چارہ نہیں ہے بلکہ تمام نباتات مراد ہے جو انسان اور حیوان دونوں کی غذا کے کام آتے ہیں۔ رعی اور رتع اگرچہ بالعموم عربی زبان میں جانور کے چرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں مگر کبھی کبھی انسان کے لیے بھی استعمال کرلیے جاتے ہیں۔ مثلاً سورة یوسف میں آیا ہے کہ حضرت یوسف کے بھائیوں نے اپنے والد ماجد سے کہا ارسلہ معنا غدا یرتع و یلعب۔ |" آپ کل یوسف کو ہمارے ساتھ بھیج دیں کہ کچھ چر چگ لے اور کھیلے |"۔ (آیت 12) ۔ یہاں بچے کے چرنے (رتع) کا لفظ جنگل میں چل پھر کر پھل توڑنے اور کھانے کے معنی میں استعمال کیا گیا ہے۔