Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النازعات ۷۹:۲۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ثُمَّ أَدۡبَرَ يَسۡعَىٰ
آیت ۷۹:۲۲ کھولیںپھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پھر چالبازیاں کرنے کے لیے پلٹا [10]
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :10
اس کی تفصیل دوسرے مقامات پر قرآن مجید میں یہ بیان کی گئی ہے کہ اس نے تمام مصر سے ماہر جادوگروں کو بلوایا اور ایک مجمع عام میں ان لاٹھیوں اور رسیوں کے اژدھے بنوا کر دکھائے تاکہ لوگوں کو یقین آجائے کہ موسیٰ (علیہ السلام) کوئی نبی نہیں بلکہ ایک جادوگر ہیں، اور لاٹھی کا اژدہا بنا کر جو کرشمہ انہوں نے دکھایا ہے وہ دوسرے جادوگر بھی دکھا سکتے ہیں۔ لیکن اس کی یہ چال الٹی پڑی اور جادوگروں نے شکست کھا کر خود تسلیم کرلیا کہ موسیٰ (علیہ السلام) نے جو کچھ دکھایا ہے وہ جادو نہیں بلکہ معجزہ ہے۔