Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النبإ ۷۸:۲۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِلَّا حَمِيمٗا وَغَسَّاقٗا
آیت ۷۸:۲۵ کھولیںسوائے گرم پانی اور (بہتی) پیپ کے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون،[16]
سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :16
اصل میں لفظ غساق استعمال ہوا ہے جس کا اطلاق پیپ، لہو، کچ لہو، اور آنکھوں اور کھالوں سے بننے والی ان تمام رطوبتوں پر ہوتا ہے جو شدید تعذیب کی وجہ سے بہ نکلتی ہوں۔ اس کے علاوہ یہ لفظ ایسی چیز کے لیے بھی بولا جاتا ہے جس میں سخت تعفن اور سڑاند ہو۔