النبإ ⁦۷۸:۲۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۲ · پارہ ۳۰

لَّٰبِثِينَ فِيهَآ أَحۡقَابٗا

Labitheena feeha ahqaba

تراجم

اس میں وه مدتوں تک پڑے رہیں گے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. أَحْقَابٌ ، حُقُبٌ کی جمع ہے، بمعنی زمانہ۔ مراد ابد اور ہمیشگی ہے۔ ابد الاباد تک وہ جہنم میں ہی رہیں گے۔ یہ سزا کافروں اور مشرکوں کے لئے ہے۔

جس میں وہ مدتوں اس طرح رہیں گے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اصل عربی لفظ ”احقاب“ ہے جو ”حقبة“ کی جمع ہے جو بڑی طویل مدت کو کہتے ہیں، اور مطلب یہ ہے کہ ان کے دوزخ میں رہنے کی مدتیں یکے بعد دیگرے بڑھتی ہی چلی جائیں گی۔ بعض لوگوں نے اس لفظ سے جو استدلال کیا ہے کہ جن سرکش لوگوں کا ذکر ہورہا ہے، وہ بھی طویل مدتیں گذرنے کے بعد دوزخ سے نکل جائیں گے، وہ غلط استدلال ہے، اس لیے کہ قرآن کریم نے بہت سے مقامات پر صریح لفظوں میں وضاحت فرما دی ہے کہ وہ کبھی نہیں نکلیں گے۔ مثلاً دیکھئے سورة مائدہ : 37۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. لَّٰبِثِينَlābithīnaہمیشہ رہنے والے ہیں
    مادہ
    لبث
    اصل لفظ
    لابِث
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. فِيهَآfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. أَحْقَابًاaḥqābanمدتوں
    مادہ
    حقب
    اصل لفظ
    أَحْقاب
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان

تفسیر

اس میں وہ مدتوں تک پڑے رہیں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan