Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المرسلات ⁦۷۷:۵۰⁩

آیات

  1. فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُۥ يُؤۡمِنُونَ 

    آیت ⁦۷۷:۵۰⁩ کھولیں

    اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان ﻻئیں گے؟[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اب اِس (قرآن)کے بعد اورکونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟[27]

سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :27

یعنی جو بڑی سے بڑی چیز انسان کو حق و باطل کا فرق سمجھانے والی اور ہدایت کا راستہ دکھانے والی ہو سکتی تھی وہ قرآن کی صورت میں نازل کردی گئی ہے۔ اس کو پڑھ کر یا سن کر بھی اگر کوئی شخص ایمان نہیں لاتا تو اس کے بعد پھر اور کیا چیز ایسی ہو سکتی ہیں جو اس کو راہ راست پر لا سکے ؟