Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المرسلات ۷۷:۴۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرۡكَعُواْ لَا يَرۡكَعُونَ
آیت ۷۷:۴۸ کھولیںان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جُھکو تو نہیں جُھکتے۔ [26]
سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :26
اللہ کے آگے جھکنے سے مراد صرف اس کی عبادت کرنا ہی نہیں ہے، بلکہ اس کے بھیجے ہوئے رسول اور اس کی نازل کردہ کتاب کو ماننا اور اس کے احکام کی اطاعت کرنا بھی اس میں شامل ہے۔