Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المرسلات ⁦۷۷:۲۱⁩

آیات

  1. فَجَعَلۡنَٰهُ فِي قَرَارٖ مَّكِينٍ

    آیت ⁦۷۷:۲۱⁩ کھولیں

    پھر ہم نے اسے مضبوط ومحفوظ جگہ میں رکھا.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور ایک مقرر مدت تک[12]

سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :11

اصل الفاظ ہیں قدر معلوم۔ اس کا صرف یہی مطلب نہیں ہے کہ وہ مدت مقرر ہے، بلکہ اس میں یہ مفہوم بھی شامل ہے کہ اس کی مدت اللہ ہی کو معلوم ہے۔ کسی بچے کے متعلق کسی ذریعہ سے بھی انسان کو یہ معلوم نہیں ہوسکتا کہ وہ کتنے مہینے، کتنے گھنٹے اور کتنے منٹ اور سکنڈ ماں کے پیٹ میں رہے گا، اور اس کا ٹھیک وقت ولادت کیا ہوگا۔ اللہ ہی نے ہر بچے کے لیے ایک خاص مدت مقرر کی ہے اور وہی اس کو جانتا ہے۔