Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القيامة ۷۵:۲۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَقِيلَ مَنۡۜ رَاقٖ
آیت ۷۵:۲۷ کھولیںاور کہا جائے گا کہ کوئی جھاڑ پھونک[1] کرنے واﻻ ہے؟
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور کہا جائے گا کہ ہے کوئی جھاڑ پھُونک کر نے والا، [19]
سورة الْقِیٰمَة حاشیہ نمبر :19
اصل میں لفظ راق استعمال ہوا ہے جو رقیہ سے بھی ماخوذ ہوسکتا ہے جس کے معنی تعویز گنڈے اور جھاڑ پھونک کے ہیں، اور رتی سے بھی، جس کے معنی چڑھنے کے ہیں۔ اگر پہلے معنی لیے جائیں تو مطلب یہ ہوگا کہ آخر وقت میں جب مریض کے تیمار دار ہر دوا دارو سے مایوس ہوجائیں گے تو کہیں گے کہ ارے کسی جھاڑ پھونک کرنے والے ہی کو تلاش کرو جو اس کی جان بچا لے۔ اور اگر دوسرے معنی لیے جائیں تو مطلب یہ ہوگا کہ اس وقت فرشتے کہیں گے کہ اس روح کو کسے لے کر جانا ہے ؟ ملائکہ عذاب کو یا ملائکہ رحمت کو ؟ بالفاظ دیگر اسی وقت یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ یہ مرنے والا کس حیثیت میں عالم آخرت کی طرف جا رہا ہے۔ نیک انسان ہوگا تو ملائکہ رحمت اسے لے جائیں گے، اور بد انسان ہوگا تو رحمت کے فرشتے اس کے قریب بھی نہ پھٹکیں گے اور عذاب کے فرشتے اسے گرفتار کر کے لے جائیں گے۔