Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المدثر ۷۴:۴۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قَالُواْ لَمۡ نَكُ مِنَ ٱلۡمُصَلِّينَ
آیت ۷۴:۴۳ کھولیںوه جواب دیں گے کہ ہم نمازی نہ تھے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
وہ کہیں گے” ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے، [33]
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :33
مطلب یہ ہے کہ ہم ان لوگوں میں سے نہ تھے جنہوں نے خدا اور اس کے رسول اور اس کی کتاب کو مان کر خدا کا وہ اولین حق ادا کیا ہو جو ایک خدا پرست انسان پر عائد ہوتا ہے، یعنی نماز۔ اس مقام پر یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ نماز کوئی شخص اس وقت تک پڑھ ہی نہیں سکتا جب تک وہ ایمان نہ لایا ہو۔ اس لیے نمازیوں میں سے ہونا آپ سے آپ ایمان لانے والوں میں سے ہونے کو مستلزم ہے۔ لیکن نمازیوں میں سے نہ ہونے کو دوزخ میں جانے کا سبب قرار دے کر یہ بات واضح کردی گئی کہ ایمان لا کر بھی آدمی دوزخ سے نہیں بچ سکتا اگر وہ تارک نماز ہو۔