Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المدثر ⁦۷۴:۱۰⁩

آیات

  1. عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ غَيۡرُ يَسِيرٖ 

    آیت ⁦۷۴:۱۰⁩ کھولیں

    جو کافروں پر آسان نہ ہوگا.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کافروں کے لیے ہلکا نہ ہوگا۔ [9]

سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :9

اس ارشاد سے خود بخود یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ وہ دن ایمان لانے والوں کے لیے ہلکا ہوگا اور اس کی سختی صرف حق کا انکار کرنے والوں کے لیے مخصوص ہوگی۔ مزید براں یہ ارشاد اپنے اندر یہ مفہوم بھی رکھتا ہے کہ اس دن کی سختی کافروں کے لیے مستقل سختی ہوگی، وہ ایسی سختی نہ ہوگی جس کے بعد کبھی اس کے نرمی سے بدل جانے کی امید کی جاسکتی ہو۔