Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المدثر ⁦۷۴:۱۱⁩

آیات

  1. ذَرۡنِي وَمَنۡ خَلَقۡتُ وَحِيدٗا

    آیت ⁦۷۴:۱۱⁩ کھولیں

    مجھے اور اسے چھوڑ دے جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

چھوڑ دو مجھے اور اُس شخص کو [10] جسے میں نے اکیلا پیدا کیا، [11]

سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :10

یہ خطاب ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اے نبی، کفار کی اس کانفرنس میں جس شخص (ولید بن مغیرہ) نے تمہیں بدنام کرنے کے لیے یہ مشورہ دیا ہے کہ تمام عرب سے آنے والے حاجیوں میں تمہیں جادوگر مشہور کیا جائے۔ اس کا معاملہ تم مجھ پر چھوڑ دو ۔ اس سے نمٹنا اب میرا کام ہے، تمہیں اس کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :11

اس فقرے کے دو مطلب ہو سکتے ہیں اور دونوں صحیح ہیں۔ ایک یہ کہ جب میں نے اسے پیدا کیا تھا اس وقت یہ کوئی مال اور اولاد وجاہت اور ریاست لے کر پیدا نہیں ہوا تھا۔ دوسرا یہ کہ اس کا پیدا کرنے والا اکیلا میں ہی تھا، وہ دوسرے معبود، جن کی خدائی قائم رکھنے کے لیے تمہاری دعوت توحید کی مخالفت میں اس قدر سرگرم ہے، اس کو پیدا کرنے میں میرے ساتھ شریک نہ تھے۔