Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المزمل ⁦۷۳:۱۱⁩

آیات

  1. وَذَرۡنِي وَٱلۡمُكَذِّبِينَ أُوْلِي ٱلنَّعۡمَةِ وَمَهِّلۡهُمۡ قَلِيلًا

    آیت ⁦۷۳:۱۱⁩ کھولیں

    اور مجھے اور ان جھٹلانے والے آسوده حال لوگوں کو چھوڑ دے اور انہیں ذرا سی مہلت دے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اِن جُھٹلانے والے خوشحال لوگوں سے نمٹنے کا کام تم مجھ پر چھوڑ دو [12] اور اِنہیں ذرا کچھ دیر اِسی حالت میں رہنے دو

سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :12

ان الفاظ میں صاف اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ مکہ میں دراصل جو لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جھٹلا رہے تھے اور طرح طرح کے فریب دے کر اور تعصبات ابھار کر عوام کو آپ کی مخالفت پر آمادہ کر رہے تھے وہ قوم کے کھاتے پیتے، پیٹ بھرے، خوشحال لوگ تھے، کیونکہ انہی کے مفاد پر اسلام کی اس دعوت اصلاح کی زد پڑ رہی تھی۔ قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ یہ معاملہ صرف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کے ساتھ خاص نہ تھا بلکہ ہمیشہ یہی گروہ اصلاح کی راہ روکنے کے لیے سنگ گراں بن کر کھڑا ہوتا رہا ہے۔ مثال کے طور پر ملاحظہ ہو الاعراف، آیات 60 ۔ 66 ۔ 75 ۔ 88 ۔ المومنون، 33 ۔ سبا، 34 ۔ 35 ۔ الزخرف، 23 ۔