الجن ⁦۷۲:۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۲ · پارہ ۲۹

وَأَنَّهُۥ كَانَ رِجَالٞ مِّنَ ٱلۡإِنسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٖ مِّنَ ٱلۡجِنِّ فَزَادُوهُمۡ رَهَقٗا

Waannahu kana rijalun minaal-insi yaAAoothoona birijalin mina aljinni fazadoohumrahaqa

تراجم

بات یہ ہے کہ چند انسان بعض جنات سے پناه طلب کیا کرتے تھے[1] جس سے جنات اپنی سرکشی میں اور بڑھ گئے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. زمانہ جاہلیت میں ایک رواج یہ بھی تھا کہ وہ سفر پر کہیں جاتےتو جس وادی یں قیام کرتے'وہاںھنات سے پناہ طلب کرتے 'جیسے علاقے کے بڑے آدمی اور رئیس سے پناہ طلب کی جاتی ہے ۔اسلام نے اس کو ختم کیا اور صرف ایک اللہ سے پناہ طلب کرنے کی تاکید کی۔
  2. یعنی جب جنات نے یہ دیکھا کہ انسان ہم سے ڈرتے ہیں اور ہماری پناہ طلب کرتے ہیں تو ان کی سرکشی اور تکبر میں اضافہ ہوگیا۔رھقا، یہاں سرکشی ،طغیانی اور تکبر کے مفہوم میں ہے ۔اس کے اصل معنی ہیں گناہ اور محارم کو ڈانکھنا یعنی ان کا ارتکاب کرنا۔

اور یہ کہ : انسانوں میں سے کچھ لوگ جنات کے کچھ لوگوں کی پناہ لیا کرتے تھے، اس طرح ان لوگوں نے جنات کو اور سر چڑھا دیا تھا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : زمانہ جاہلیت میں جب لوگ اپنے سفر کے دوران کسی جنگل میں قیام کرتے تو اس جنگل کے جنات کی پناہ مانگتے تھے۔ یعنی اس جنگل کے جنات سے یہ درخواست کرتے تھے کہ وہ انہیں اپنی پناہ میں لے کر تکلیف پہنچانے والی مخلوقات سے بچائیں۔ اس عمل سے جنات یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم انسانوں سے افضل ہیں، کیونکہ وہ ہماری پناہ کے محتاج ہیں۔ اس طرح ان کی گمراہی میں اور اضافہ ہوگیا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَنَّهُۥwa-annahuاور بیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  2. كَانَkānaتھے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. رِجَالٌrijālunکچھ لوگ
    مادہ
    رجل
    اصل لفظ
    رِجال
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. مِّنَminaمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. ٱلْإِنسِl-insiانسانوں
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    إِنس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. يَعُوذُونَyaʿūdhūnaجو پناہ مانگا کرتے تھے
    مادہ
    عوذ
    اصل لفظ
    عُذْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. بِرِجَالٍbirijālinکچھ لوگوں کی
    مادہ
    رجل
    اصل لفظ
    رِجال
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  8. مِّنَminaمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  9. ٱلْجِنِّl-jiniجنوں
    مادہ
    جنن
    اصل لفظ
    جِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. فَزَادُوهُمْfazādūhumتو بڑھا دیا ان کو
    مادہ
    زيد
    اصل لفظ
    زادَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ سببیت · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  11. رَهَقًاrahaqanتکبر میں۔ سرکشی میں۔ پھیلانے میں
    مادہ
    رهق
    اصل لفظ
    رَهَق
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

بات یہ ہے کہ چند انسان بعض جنات سے پناہ طلب کیا کرتے تھے جس سے جنات اپنی سرکشی میں اور بڑھ گئے (١) ٦۔١ یعنی جب جنات نے یہ دیکھا کہ انسان ہم سے ڈرتے ہیں اور ہماری پناہ طلب کرتے ہیں تو ان کی سرکشی اور تکبر میں اضافہ ہوگیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan