نوح ⁦۷۱:۲۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۱ · پارہ ۲۹

وَمَكَرُواْ مَكۡرٗا كُبَّارٗا

Wamakaroo makran kubbara

تراجم

اور ان لوگوں نے بڑا سخت فریب کیا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ مکر یا فریب کیا تھا ؟بعض کہتے ہیں ان کا بعض لوگوں کو حضرت نوح (عليه السلام) کے قتل پر ابھارنا تھا بعض کہتے ہیں کہ مال واولاد کی وجہ سے جس فریب نفس کا وہ شکار ہوئے حتی کہ بعض نے کہا کہ اگر یہ حق پر نہ ہوتے تو ان کو یہ نعمتیں کیوں میسر آتیں؟ اور بعض کے نزدیک ان کے بڑوں کا یہ کہنا تھا کہ تم اپنے معبودوں کی عبادت مت چھوڑنا، بعض کے نزدیک ان کا کفر ہی، بڑا مکر تھا۔

اور انہوں نے بڑی بھاری مکاری سے کام لیا ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ ان سازشوں کی طرف اشارہ ہے جو حضرت نوح ؑ کے دشمن ان کے خلاف کررہے تھے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَكَرُوا۟wamakarūاور انہوں نے چال لی
    مادہ
    مكر
    اصل لفظ
    مَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. مَكْرًاmakranایک چال
    مادہ
    مكر
    اصل لفظ
    مَكْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. كُبَّارًاkubbāranبہت بڑی
    مادہ
    كبر
    اصل لفظ
    كُبّار
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور ان لوگوں نے بڑا سخت فریب کیا، (۱) ۲۲۔۱یہ مکر یا فریب کیا تھا بعض کہتے ہیں ان کا بعض لوگوں کو حضرت نوح علیہ السلام کے قتل پر ابھارنا تھا بعض کہتے ہیں کہ مال واولاد کی وجہ سے جس فریب نفس کا وہ شکار ہوئے حتی کہ بعض نے کہا کہ اگر یہ حق پر نہ ہوتے تو ان کو یہ نعمتیں میسر کیوں آتیں؟ بعض کے نزدیک ان کا کفر ہی بڑا مکر تھا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan