Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المعارج ⁦۷۰:۲۷⁩

آیات

  1. وَٱلَّذِينَ هُم مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشۡفِقُونَ

    آیت ⁦۷۰:۲۷⁩ کھولیں

    اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جو اپنے ربّ کے عذاب سے ڈرتے ہیں [18]

سورة الْمَعَارِج حاشیہ نمبر :18

بالفاظ دیگر ان کا حال کفار کی طرح نہیں ہے جو دنیا میں ہر قسم کے گناہ اور جرائم اور ظلم و ستم کر کے بھی خدا سے نہیں ڈرتے، بلکہ وہ اپنی حد تک اخلاق اور اعمال میں نیک رویہ اختیار کرنے کے باوجود خدا سے ڈرتے رہتے ہیں اور یہ اندیشہ ان کو لاحق رہتا ہے کہ کہیں خدا کی عدالت میں ہماری کو تاہیاں ہماری نیکیوں سے بڑھ کر نہ نکلیں اور ہم سزا کے مستحق نہ قرار پاجائیں۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم، المومنون، حاشیہ 54 ۔ جلد پنجم، الذاریات، حاشیہ 19) ۔