الأعراف ⁦۷:۷۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۶۰ · پارہ ۸

وَٱذۡكُرُوٓاْ إِذۡ جَعَلَكُمۡ خُلَفَآءَ مِنۢ بَعۡدِ عَادٖ وَبَوَّأَكُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ تَتَّخِذُونَ مِن سُهُولِهَا قُصُورٗا وَتَنۡحِتُونَ ٱلۡجِبَالَ بُيُوتٗاۖ فَٱذۡكُرُوٓاْ ءَالَآءَ ٱللَّهِ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ

Wathkuroo ithjaAAalakum khulafaa min baAAdi AAadin wabawwaakumfee al-ardi tattakhithoona min suhooliha qusooranwatanhitoona aljibala buyootan fathkurooalaa Allahi wala taAAthaw fee al-ardimufsideen

تراجم

اور تم یہ حالت یاد کرو کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو عاد کے بعد جانشین بنایا اور تم کو زمین پر رہنے کا ٹھکانا دیا کہ نرم زمین پر محل بناتے ہو[1] اور پہاڑوں کو تراش تراش کر ان میں گھر بناتے ہو[2]، سو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد مت پھیلاؤ۔[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس کا مطلب ہے کہ نرم زمین سے مٹی لے لے کر اینٹیں تیار کرتے ہو اور ان اینٹوں سے محل، جیسے آج بھی بھٹوں پر اسی طرح مٹی سے اینٹیں تیار کی جاتی ہیں ۔
  2. یہ ان کی قوت، صلابت بدن اور مہارت فن کا اظہار ہے ۔
  3. یعنی ان نعمتوں پر اللہ کا شکر کرو اور اس کی اطاعت کا راستہ اختیا رکرو، نہ کہ کفران نعمت اور معصیت کا ارتکاب کر کے فساد پھیلاؤ ۔

اور وہ وقت یا دکرو جب اللہ نے تمہیں قوم عاد کے بعد جانشین بنایا، اور تمہیں زمین پر اس طرح بسایا کہ تم اس کے ہموار علاقوں میں محل بناتے ہو، اور پہاڑوں کو تراش کر گھروں کی شکل دے دیتے ہو۔ لہذا للہ کی نعمتوں پر دھیان دو ، اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱذْكُرُوٓا۟wa-udh'kurūاور یاد کرو
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. إِذْidhجب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  3. جَعَلَكُمْjaʿalakumاس نے بنایا تم کو
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. خُلَفَآءَkhulafāaجانشین
    مادہ
    خلف
    اصل لفظ
    خَلِيفَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. مِنۢminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. بَعْدِbaʿdiبعد
    مادہ
    بعد
    اصل لفظ
    بَعْد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. عَادٍʿādinعاد کے
    مادہ
    عود
    اصل لفظ
    عاد
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  8. وَبَوَّأَكُمْwabawwa-akumاور ٹھکانہ دیا تم کو
    مادہ
    بوا
    اصل لفظ
    بَوَّأَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  9. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین (میں)
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  11. تَتَّخِذُونَtattakhidhūnaتم بناتے ہو
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    اتَّخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  12. مِنminکے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  13. سُهُولِهَاsuhūlihāاس کے میدانوں میں
    مادہ
    سهل
    اصل لفظ
    سُهُول
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  14. قُصُورًاquṣūranمحلات
    مادہ
    قصر
    اصل لفظ
    قَصْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. وَتَنْحِتُونَwatanḥitūnaاور تم تراشتے ہو
    مادہ
    نحت
    اصل لفظ
    يَنْحِتُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  16. ٱلْجِبَالَl-jibālaپہاڑوں کو
    مادہ
    جبل
    اصل لفظ
    جَبَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  17. بُيُوتًاbuyūtanگھروں میں
    مادہ
    بيت
    اصل لفظ
    بَيْت
    قسمِ کلمہ
    اسم
  18. فَٱذْكُرُوٓا۟fa-udh'kurūپس یاد کرو
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  19. ءَالَآءَālāaنعمتوں کو
    مادہ
    الو
    اصل لفظ
    آلاء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  20. ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  21. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نہی
  22. تَعْثَوْا۟taʿthawتم فساد کرو
    مادہ
    عثو
    اصل لفظ
    تَعْثَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  23. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  24. ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین (میں)
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  25. مُفْسِدِينَmuf'sidīnaمفسد بن کر
    مادہ
    فسد
    اصل لفظ
    مُفْسِد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

تم یہ حالت یاد کرو کہ اللہ تعالٰی نے تم کو عاد کے بعد جانشین بنایا اور تم کو زمین پر رہنے کا ٹھکانا دیا کہ نرم زمین پر محل بناتے ہو (١) اور پہاڑوں کو تراش تراش کر ان میں گھر بناتے ہو (٢) سو اللہ تعالٰی کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد مت پھیلاؤ (٣)۔ ٧٤۔١ اس کا مطلب ہے کہ نرم زمین سے مٹی لے لے کر اینٹیں تیار کرتے ہو اور اینٹوں سے محل، جیسے آج بھی بھٹوں پر اسی طرح مٹی سے اینٹیں تیار کی جاتی ہیں۔ ٧٤۔٢ یہ ان کی قوت، صلاحیت اور مہارت فن کا اظہار ہے۔ ٧٤۔٣ یعنی ان نعمتوں پر اللہ کا شکر کرو اور اس کی اطاعت کا راستہ اختیار کرو، نہ کہ کفران نعمت اور معصیت کا ارتکاب کرکے فساد پھیلاؤ۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan