الأعراف ⁦۷:۱۸۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۷۴ · پارہ ۹

وَأُمۡلِي لَهُمۡۚ إِنَّ كَيۡدِي مَتِينٌ

Waomlee lahum inna kaydee mateen

تراجم

اور ان کو مہلت دیتا ہوں بےشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ وہی استدراج وامہال ہے جو بطور امتحان اللہ تعالیٰ افراد اور قوموں کو دیتا ہے۔ پھر جب اس کی مشیت مؤاخذہ کرنے کی ہوتی ہے تو کوئی اس سے بچانے پر قادر نہیں ہوسکتا، کیونکہ اس کی تدبیر بڑی مضبوط ہے۔

اور میں ان کو ڈھیل دیتا ہوں، یقین جانو کہ میری خفیہ تدبیر بڑی مضبوط ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ ان لوگوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے جو مسلسل نافرمانی کئے جارہے ہوں اور پھر بھی دنیا کے عیش و عشرت سے لطف اندوز ہورہے ہوں، اور جنہیں کبھی یہ خیال بھی نہ آتا ہو کہ انہیں کسی دن اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہونا ہے، کیونکہ ایسی نافرمانیوں اور ایسی غفلت کے ساتھ جو دنیوی عیش و عشرت میسر آتی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ڈھیل ہوتی ہے جس کو قرآن کریم نے استدراج کا نام دیا ہے، ایک وقت آتا ہے کہ ایسا شخص اچانک پکڑلیا جاتا ہے کبھی تو یہ پکڑ دنیا میں ہوجاتی ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو آخرت میں تو ہونی ہی ہونی ہے

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَأُمْلِىwa-um'līاور میں مہلت دے رہا ہوں ان کو۔ میں ڈھیل دے رہا ہوں
    مادہ
    ملو
    اصل لفظ
    أَمْلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. لَهُمْlahumان کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  4. كَيْدِىkaydīمیری چال
    مادہ
    كيد
    اصل لفظ
    كَيْد
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. مَتِينٌmatīnunبہت پکی ہے۔ مضبوط ہے
    مادہ
    متن
    اصل لفظ
    مَتِين
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

میں ان کو مہلت دیتا ہوں بیشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے (١) ١٨٣۔١ یہ وہی استدراج و امہال ہے جو بطور امتحان اللہ تعالٰی افراد اور قوموں کو دیتا ہے۔ پھر جب اس کی مشیت مواخذہ کرنے کی ہوتی ہے تو کوئی اسے بچانے پر قادر نہیں ہو سکتا، کیونکہ اس کی تدبیر بڑی مضبوط ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan