الأعراف ⁦۷:۱۵۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۶۹ · پارہ ۹

وَلَمَّا رَجَعَ مُوسَىٰٓ إِلَىٰ قَوۡمِهِۦ غَضۡبَٰنَ أَسِفٗا قَالَ بِئۡسَمَا خَلَفۡتُمُونِي مِنۢ بَعۡدِيٓۖ أَعَجِلۡتُمۡ أَمۡرَ رَبِّكُمۡۖ وَأَلۡقَى ٱلۡأَلۡوَاحَ وَأَخَذَ بِرَأۡسِ أَخِيهِ يَجُرُّهُۥٓ إِلَيۡهِۚ قَالَ ٱبۡنَ أُمَّ إِنَّ ٱلۡقَوۡمَ ٱسۡتَضۡعَفُونِي وَكَادُواْ يَقۡتُلُونَنِي فَلَا تُشۡمِتۡ بِيَ ٱلۡأَعۡدَآءَ وَلَا تَجۡعَلۡنِي مَعَ ٱلۡقَوۡمِ ٱلظَّٰلِمِينَ 

Walamma rajaAAa moosa ilaqawmihi ghadbana asifan qala bi/samakhalaftumoonee min baAAdee aAAajiltum amra rabbikum waalqa al-alwahawaakhatha bira/si akheehi yajurruhu ilayhi qalaibna omma inna alqawma istadAAafoonee wakadooyaqtuloonanee fala tushmit biya al-aAAdaa walatajAAalnee maAAa alqawmi aththalimeen

تراجم

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) اپنی قوم کی طرف واپس آئے غصہ اور رنج میں بھرے ہوئے تو فرمایا کہ تم نے میرے بعد یہ بڑی بری جانشینی کی؟ کیا اپنے رب کے حکم سے پہلے ہی تم نے جلد بازی کرلی، اور جلدی سے تختیاں ایک طرف رکھیں[1] اور اپنے بھائی کا سر پکڑ کر ان کو اپنی طرف گھسیٹنے لگے۔ ہارون (علیہ السلام) نے کہا کہ اے میرے ماں جائے![2] ان لوگوں نے مجھ کو بےحقیقت سمجھا اور قریب تھا کہ مجھ کو قتل کر ڈالیں[3] تو تم مجھ پر دشمنوں کو مت ہنساؤ[4] اور مجھ کو ان ﻇالموں کے ذیل میں مت شمار کرو۔[5]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے آکر دیکھا کہ وہ بچھڑے کی عبادت میں لگے ہوئے ہیں تو سخت غضب ناک ہوئے اور جلدی میں تختیاں بھی، جو کوہ طور سے لائے تھے، ایسے طور پر رکھیں کہ دیکھنے والوں کو محسوس ہوا کہ انہوں نے نیچے پھینک دی ہیں، جسے قرآن نے ”ڈال دیں“ سے تعبیر کیا ہے ۔ تاہم اگر پھینک بھی دی ہوں تو اس میں سوء ادبی نہیں کیونکہ مقصد ان کا تختیوں کی بےادبی نہیں تھا، بلکہ دینی غیرت وحمیّت میں بے خود ہوکر غیر اختیاری طور پر ان سے یہ فعل سرزد ہوا۔
  2. حضرت ہارون وموسیٰ علیہما السلام آپس میں سگے بھائی تھے، لیکن یہاں حضرت ہارون (عليه السلام) نے (ماں جائے) اس لیے کہا کہ اس لفظ میں پیار اور نرمی کا پہلو زیادہ ہے۔
  3. حضرت ہارون (عليه السلام) نے یہ اپنا عذر پیش کیا جس کی وجہ سے وہ قوم کو شرک جیسے جرم عظیم سے روکنے میں ناکام رہے۔ ایک اپنی کمزوری اور دوسرا، بنی اسرائیل کا عناد اور سرکشی کہ وہ انہیں قتل تک کر دینے پر آمادہ ہوگئے تھے اور انہیں اپنی جان بچانے کے لیے خاموش ہونا پڑا، جس کی اجازت ایسے موقعوں پر اللہ نے دی ہے۔
  4. میری ہی سرزنش کرنے سے دشمن خوش ہوں گے، جب کہ یہ موقع تو دشمنوں کی سرکوبی اور ان سے اپنی قوم کو بچانے کا ہے۔
  5. اور ویسے بھی عقیدہ وعمل میں مجھے کس طرح ان کے ساتھ شمار کیا جاسکتا ہے؟ میں نے نہ شرک کا ارتکاب کیا، نہ اس کی اجازت دی، نہ اس پر خوش ہوا، صرف خاموش رہا اور اس کے لیے بھی میرے پاس معقول عذر موجود ہے، پھر میرا شمار ظالموں (مشرکوں) کے ساتھ کس طرح ہوسکتا ہے؟ چنانچہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے اپنے اور اپنے بھائی ہارون (عليه السلام) کے لیے مغفرت ورحمت کی دعا مانگی۔

اور جب موسیٰ غصے اور رنج میں بھرے ہوئے اپنی قوم کے پاس واپس آئے تو انہوں نے کہا : تم نے میرے بعد میری کتنی بری نمائندگی کی۔ کیا تم نے اتنی جلد بازی سے کام لیا کہ اپنے رب کے حکم کا بھی انتظار نہیں ؟ اور (یہ کہہ کر) انہوں نے تختیاں پھینک دیں۔ [1] اور اپنے بھائی (ہارون ؑ) کا سر پکڑ کر ان کو اپنی طرف کھینچنے لگے۔ وہ بولے : اے میری ماں کے بیٹے ! یقین جانیے کہ ان لوگوں نے مجھے کمزور سمجھا۔ اور قریب تھا کہ مجھے قتل ہی کردیتے۔ اب آپ دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دیجیے، اور مجھے ان ظالم لوگوں میں شمار نہ کیجیے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ تورات کی تختیاں تھیں جو وہ کوہ طور سے لائے تھے ”پھینکنے“ سے یہاں مطلب یہ ہے کہ انہوں نے جلدی میں انہیں اس طرح ایک طرف رکھا کہ دیکھنے ولا اسے پھینکنے سے تعبیر کرسکتا تھا، خدا نخواستہ ان کی بےحرمتی مقصود نہیں تھی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَمَّاwalammāاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. رَجَعَrajaʿaپلٹے
    مادہ
    رجع
    اصل لفظ
    رَجَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. مُوسَىٰٓmūsāموسیٰ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مُوسَى
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. إِلَىٰilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. قَوْمِهِۦqawmihiاپنی قوم کی (طرف)
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. غَضْبَٰنَghaḍbānaبہت غصے میں
    مادہ
    غضب
    اصل لفظ
    غَضْبان
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. أَسِفًاasifanافسوس کرتے ہوئے
    مادہ
    اسف
    اصل لفظ
    أَسِف
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. قَالَqālaبولے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. بِئْسَمَاbi'samāکتنی بری ہے
    مادہ
    باس
    اصل لفظ
    بِئْسَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · اسمِ موصول
  10. خَلَفْتُمُونِىkhalaftumūnīجو تم نے جانشینی کی میری
    مادہ
    خلف
    اصل لفظ
    خَلَفَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  11. مِنۢminمیرے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  12. بَعْدِىٓbaʿdīبعد
    مادہ
    بعد
    اصل لفظ
    بَعْد
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  13. أَعَجِلْتُمْaʿajil'tumکیا جلدی کی تم نے
    مادہ
    عجل
    اصل لفظ
    عَجِلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · فعل · ضمیرِ شخصی
  14. أَمْرَamraحکم کی
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. رَبِّكُمْrabbikumاپنے رب کے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  16. وَأَلْقَىwa-alqāاور ڈال دیں
    مادہ
    لقي
    اصل لفظ
    أَلْقَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  17. ٱلْأَلْوَاحَl-alwāḥaتختیاں
    مادہ
    لوح
    اصل لفظ
    لَوْح
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  18. وَأَخَذَwa-akhadhaاور پکڑ لیا
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  19. بِرَأْسِbirasiسر
    مادہ
    راس
    اصل لفظ
    رَأْس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  20. أَخِيهِakhīhiاپنے بھائی کا
    مادہ
    اخو
    اصل لفظ
    أَخ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  21. يَجُرُّهُۥٓyajurruhuوہ کھینچنے لگے اسے
    مادہ
    جرر
    اصل لفظ
    يَجُرُّ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  22. إِلَيْهِilayhiاپنی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  23. قَالَqālaکہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  24. ٱبْنَib'naاے بیٹے
    مادہ
    بني
    اصل لفظ
    ابْن
    قسمِ کلمہ
    اسم
  25. أُمَّummaماں کے
    مادہ
    امم
    اصل لفظ
    أُمّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  26. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  27. ٱلْقَوْمَl-qawmaقوم نے۔ لوگوں نے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  28. ٱسْتَضْعَفُونِىis'taḍʿafūnīکمزور سمجھا مجھ کو
    مادہ
    ضعف
    اصل لفظ
    اسْتَضْعَفُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  29. وَكَادُوا۟wakādūاور قریب تھا کہ
    مادہ
    كود
    اصل لفظ
    كادَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  30. يَقْتُلُونَنِىyaqtulūnanīوہ قتل کردیتے مجھ کو
    مادہ
    قتل
    اصل لفظ
    قَتَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  31. فَلَاfalāپس نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نہی
  32. تُشْمِتْtush'mitخوش کر
    مادہ
    شمت
    اصل لفظ
    تُشْمِتْ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  33. بِىَbiyaمجھ پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  34. ٱلْأَعْدَآءَl-aʿdāaدشمنوں کو
    مادہ
    عدو
    اصل لفظ
    عَدُوّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  35. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  36. تَجْعَلْنِىtajʿalnīشامل کر مجھ کو۔ ڈال مجھ کو
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  37. مَعَmaʿaساتھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَع
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  38. ٱلْقَوْمِl-qawmiقوم کے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  39. ٱلظَّٰلِمِينَl-ẓālimīnaظالم (قوم کے ساتھ)
    مادہ
    ظلم
    اصل لفظ
    ظالِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

موسیٰ (علیہ السلام) کی کوہ طور سے واپسی حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو چونکہ طور پر ہی اپنی قوم کا یہ کفر معلوم ہوچکا تھا اس لئے سخت غضبناک ہو کر واپس آئے اور فرمانے لگے کہ تم نے تو میرے بعد سخت نالائقی کی۔ تم نے میرا انتظار بھی نہ کیا میری ذرا سی تاخیر میں یہ ظلم ڈھایا غصے کے مارے تختیاں ہاتھ سے پھینک دیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ زمرد یا یا قوت یا کسی اور چیز کی تھیں۔ سچ ہے جو حدیث میں ہے کہ دیکھنا سننا برابر نہیں، اپنی قوم پر غصے ہو کر الواح ہاتھ سے گرا دیں۔ ٹھیک بات یہی ہے جمہور سلف و خلف کا قول بھی یہی ہے لیکن ابن جریر نے قتادہ سے ایک عجیب قول نقل کیا ہے جس کی سند بھی صحیح نہیں۔ ابن عطیہ وغیرہ نے اس کی بہت تردید کی ہے اور واقعی وہ تردید کے قابل بھی ہے۔ بہت ممکن ہے کہ قتادہ نے یہ اہل کتاب سے لیا ہو اور ان کا کیا اعتبار ہے ؟ ان میں جھوٹے، بناوٹ کرنے والے، گھڑ لینے والے، بد دین، بےدین ہر طرح کے لوگ ہیں اس خوف سے کہ کہیں حضرت ہارون (علیہ السلام) نے انہیں باز رکھنے کی پوری کوشش نہ کی ہو آپ نے ان کے سر کے بالوں کے بل انہیں گھسیٹ لیا اور فرمانے لگے انہیں گمراہ ہوتے ہوئے دیکھ کر بھی تو نے میری ما تحتی میں انہیں کیوں نہ روکا ؟ کیا تو بھی میرے فرمان کا منکر بن گیا ؟ اس پر حضرت ہارون (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ بھائی جان میرے سر کے اور داڑھی کے بال نہ پکڑیں میں نے تو ہر ممکن طریقے سے انہیں روکا زیادہ اس لئے نہ الجھا کہ کہیں آپ یہ نہ فرما دیں کہ تو نے بنی اسرائیل میں تفریق ڈال دی ؟ تو نے میرا انتظار کیوں نہ کیا ؟ ورنہ میں تو ان گمراہوں سے اب تک زمین کو پاک کرچکا ہوتا۔ انہوں نے تو مجھے کچھ بھی نہ سمجھا بلکہ میرے قتل کے درپے ہوگئے۔ آپ مجھے ان ہی کی طرح نہ سمجھیں نہ ان میں ملائیں۔ حضرت ہارون کا یہ فرمانا کہ اے میرے ماں جائے بھائی یہ صرف اس لئے تھا کہ حضرت موسیٰ کو رحم آجائے، ماں باپ دونوں کے ایک ہی تھے۔ جب آپ کو اپنے بھائی ہارون کی برات کی تحقیق ہوگئی اللہ کی طرف سے بھی ان کی پاک دامنی اور بےقصوری معلوم ہوگئی کہ انہوں نے اپنی قوم سے پہلے ہی یہ فرما دیا تھا کہ افسوس تم فتنے میں پڑگئے اب بھی کچھ نہیں بگڑا پروردگار بڑا ہی رحیم و کریم ہے تم میری مان لو اور پھر سے میرے تابع دار بن جاؤ تو آپ اللہ سے دعائیں کرنے لگے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ موسیٰ پر رحم کرے واقعی دیکھنے والے میں اور خبر سننے والے میں بہت فرق ہوتا ہے۔ قوم کی گمراہی کی خبر سنی تو تختیاں ہاتھ سے نہ گرائیں لیکن اسی منظر کو دیکھ کر قابو میں نہ رہے تختیاں پھینک دیں۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir