الأعراف ⁦۷:۱۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۵۲ · پارہ ۸

قَالَ إِنَّكَ مِنَ ٱلۡمُنظَرِينَ

Qala innaka mina almunthareen

تراجم

اللہ تعالیٰ نے فرمایا تجھ کو مہلت دی گئی۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اللہ تعالیٰ نے اس کی خواہش کے مطابق اسے مہلت عطا فرمادی جو اس کی حکمت، ارادے اور مشیت کے مطابق تھی جس کا پورا علم اسی کو ہے۔ تاہم ایک حکمت یہ نظر آتی ہے کہ اس طرح اپنے بندوں کی وہ آزمائش کرسکے گا کہ کون رحمٰن کا بندہ بنتا ہے اور کون شیطان کا پجاری؟۔

اللہ نے فرمایا تجھے مہلت دے دی گئی۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : شیطان نے درخواست تو یہ کی تھی کہ اس وقت تک اسے زندگی دی جائے جس دن حشر ہوگا اور دوسرے مردے زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے، یہاں اس درخواست کے جواب میں مہلت دینے کا ذکر ہے ؛ لیکن یہ مہلت کب تک دی گئی ہے اس آیت میں یہ بات واضح طور پر بیان نہیں فرمائی گئی، سورة حجر (14: 38) اور سورة ص [2] میں بھی یہ واقعہ آیا ہے وہاں یہ فرمایا گیا ہے کہ ایک معین وقت تک مہلت دی گئی ہے جس سے معلوم ہوا کہ اس کی درخواست کے مطابق روز حشر تک مہلت دینے کا وعدہ نہیں کیا گیا ؛ بلکہ یہ فرمایا گیا ہے کہ ایک معین وقت ہے جو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے اس وقت تک مہلت دی گئی ہے، دوسرے دلائل سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شیطان قیامت کا پہلا صور پھونکے جانے تک زندہ رہے گا، اور اس کے بعد جس طرح دوسری مخلوقات کو موت آئے گی اسے بھی موت آئے گی، پھر جب سب کو زندہ کیا جائے گا اسے بھی زندہ کیا جائے گا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَqālaفرمایا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. إِنَّكَinnakaبیشک تو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  3. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. ٱلْمُنظَرِينَl-munẓarīnaمہلت دیئے جانے والوں میں (سے) ہے
    مادہ
    نظر
    اصل لفظ
    مُنظَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اللہ تعالٰی نے فرمایا تجھ کو مہلت دی گئی (١)۔ ١٥۔١ اللہ تعالٰی نے اس کی خواہش کے مطابق اسے مہلت عطا فرما دی جو اس کی حکمت، ارادے اور مشیت کے مطابق تھی جس کا پورا علم اسی کو ہے۔ تاہم ایک حکمت یہ نظر آتی ہے کہ اس طرح اپنے بندوں کی آزمائش کر سکے گا کہ کون رحمان کا بندہ بنتا ہے اور کون شیطان کا پجاری۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan